جرمنی کے اوبیرہاسین میں ایک حملہ آور نے چار افراد کو چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے لوگوں پر چھرے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان میں ایک کی حالت نازک بتائ گئی ہے۔
پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی سے اس واقعہ کی وابستگی کے کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی حقیقی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں لیکن اس کی وجہ خاندانی تنازعہ ممکن ہے۔