شادی جمعہ کے روز رویال لاجز میں ایک مختصر تقریب کے دوران انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں شہزادی کی دادی 94 سالہ ملکہ الزبتھ اور دادا 99 سالہ پرنس فلپ نے بھی شرکت کی۔ عالمی وبا کی وجہ سے کئی ماہ بعد ان دونوں کی کسی تقریب میں یہ پہلی شرکت تھی۔
29 مئی کو ہونے والی شہزادی بیٹریس کی شادی برطانیہ میں 23 مارچ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے موخر کردی گئی تھی تاہم 4 جولائی کو اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے اجازت دی گئی تھی کہ شادی کی تقریب میں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے 30 افراد شریک ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی ہپڑھیں:عوام کو ماسک پہننے کا حکم نہیں دوں گا: ٹرمپ
31 سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ ملکہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو کی سابق اہلیہ سارہ فرگیوسن کی بڑی بیٹی ہیں، شہزادی بیٹریس تخت کے وارثوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
شہزادی بیٹریس شاہی خاندان کے رکن کے طور پر کام کرنے کے بجائے ایک کمپیوٹر کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔
اس سے قبل بھی شہزادی بیٹریس کی شادی شہزادہ ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔