ETV Bharat / international

برطانیہ کے پرنس ہیری - میگھن کا شاہی خطاب چھوڑنے کا فیصلہ

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن اب سرکاری طور پر ملکہ برطانیہ کی نمائندگی نہیں کریں گے اور وہ صرف ڈیوک آف سسیکس ہیری اور ڈچیزس آف سسیکس میگھن کے طور پر جانے جائیں گے۔

برطانیہ کے پرنس ہیری - میگھن کا شاہی خطاب چھوڑنے کا فیصلہ
برطانیہ کے پرنس ہیری - میگھن کا شاہی خطاب چھوڑنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jan 19, 2020, 4:42 PM IST

برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی بیوی میگھن نے شاہی خاندان کی سینئر رکنیت چھوڑنے کے بعد اب شاہی خطاب اور کاموں کے لئے عوامی فنڈز کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بکنگھم پیلس نے یہ اطلاع دی ہے۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن اب سرکاری طور پر ملکہ برطانیہ کی نمائندگی نہیں کریں گے اور وہ صرف ڈیوک آف سسیکس ہیری اور ڈچیزس آف سسیکس میگھن کے طور پر جانے جائیں گے۔

یہ جوڑا فروگمور کاٹیج کی تجدید کاری کیلئے خرچ ہونے والی رقم کو بھی اپنی مرضی سے ادائیگی کریں گے۔

بیان کے مطابق اس سال موسم خزاں تک نیا نظام نافذ ہو جائے گا۔ جوڑے کی جانب سے اعلان اس وقت آیا ہے جب ایک ہفتے پہلے انہوں نے شاہی خاندان کے سرگرم رکن کے درجے کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ہم نے ساتھ مل کر اپنے پوتے اور ان کے خاندان کے لئے تخلیقی اور باہمی تعاون کے ساتھ راستہ تلاش کر لیا۔ ہیری، میگھن اور آرچي ہمیشہ میرے خاندان کے عزیز رکن رہیں گے

بکنگھم پیلس کی جانب سے اگرچہ دونوں کی سیکورٹی کے سلسلہ میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

Intro:Body:

InternationalPosted at: Jan 19 2020 2:52PM

برطانیہ کے پرنس ہیری - میگھن کا شاہی خطاب چھوڑنے کا فیصلہ

لندن، 19 جنوری (یواین آئی) برطانیہ کے پرنس ہیری اور ان کی بیوی میگھن نے شاہی خاندان کی سینئر رکنیت چھوڑنے کے بعد اب شاہی خطاب اور کاموں کے لئے عوامی فنڈز کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بکنگھم پیلس نے یہ اطلاع دی ہے بکنگھم پیلس کی جانب سے ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن اب سرکاری طور پر ملکہ برطانیہ کی نمائندگی نہیں کریں گے اور وہ صرف ’ڈیوک آف سسیکس ہیری اور ڈچیزس آف سسیکس میگھن ‘ کے طور پر جانے جائیں گے۔یہ جوڑا فروگمور کاٹیج کی تجدید کاری کیلئے خرچ ہونے والی رقم کو بھی اپنی مرضی سے ادائیگی کریں گے۔

بیان کے مطابق اس سال موسم خزاں تک نیا نظام نافذ ہو جائے گا۔ جوڑے کی جانب سے اعلان اس وقت آیا ہے جب ایک ہفتے پہلے انہوں نے شاہی خاندان کے سرگرم رکن کے درجے کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ’’ہم نے ساتھ مل کر اپنے پوتے اور ان کے خاندان کے لئے تخلیقی اور باہمی تعاون کے ساتھ راستہ تلاش کر لیا۔ ہیری، میگھن اور آرچي ہمیشہ میرے خاندان کے عزیز رکن رہیں گے‘‘۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے اگرچہ دونوں کی سیکورٹی کے سلسلہ میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

یواین آئی،اظ

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.