ETV Bharat / international

Australia Urges Citizens to Leave Ukraine: آسٹریلیائی شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل - آسٹریلیائی وزیر اعظم کی اپنے شہریوں سے اپیل

آسٹریلیائی وزیر اعظم نے کہا ’’ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن تنازعہ کی صورت میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آسٹریلیائی باشندوں کے پاس یوکرین سے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا اختیار ہو،ہم کئی ہفتوں سے یہ کہہ رہے ہیں‘‘۔Prime Minister urges Australians in Ukraine to leave the country

اسکاٹ موریسن
اسکاٹ موریسن
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 2:19 PM IST

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر اپنے ملک کے شہریوں سے یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

موریسن نے کہا، کہ "ہم یوکرین میں رہنے والے آسٹریلیائی شہریوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے لیے ہمارا مشورہ واضح ہے کہ یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور آپ کی حفاظت کے لیے آپ کو یوکرین چھوڑنے کی ضرورت ہے"۔Prime Minister Scott Morrison says situation in Ukraine is 'very serious', urges Australians to 'get out' of the country

انہوں نے روس یوکرین سرحد پر صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔

آسٹریلیائی وزیر اعظم نے کہا’’ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن تنازعہ کی صورت میں ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آسٹریلیائی باشندوں کے پاس یوکرین سے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا اختیار ہو،ہم کئی ہفتوں سے یہ کہہ رہے ہیں‘‘۔

گزشتہ چند مہینوں میں، مغرب اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ حملے کے ارادے سے یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنی فوجیں جمع کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیائی وزیراعظم بھارتی دورہ رد کرسکتے ہیں

ماسکو نے مسلسل کہا ہے کہ اس کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں ہے اور اس نے روسی سرحد کے قریب ناٹو کی فوجی سرگرمیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جو اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.