پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے 24 جنوری 2021 کو صدارتی انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ صدر کے دفتر نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ ملک کے قانون کے مطابق ملک کے سربراہ کو صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان 60 دن پہلے کرنا ہوتا ہے۔
مارسیلو ربیلو ڈی سوسا نے 61 دن پہلے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق آئین اور انتخابی قانون کی توضیعات کے مطابق پرتگال کے صدر نے 24 جنوری 2021 کو صدارتی الیکشن کا انعقاد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرتگال میں صدر پانچ سال کے لیے منتخب ہوتا ہے اور دیگر یورپی ملک کے سربراہان کے مقابلے اس کے پاس زیادہ اختیارات ہوتے ہیں۔