ETV Bharat / international

کروشیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ

یوروپی ملک کروشیا میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ پولنگ صبح 6 بجے سے جاری ہے اور شام 6 بجے تک ہوگی اور ابتدائی نتائج شام سات بجے تک سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

کروشیا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Dec 22, 2019, 12:11 PM IST

جنوب مشرقی یوروپی ملک کروشیا میں صدارتی انتخابات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اس ملک کو یوروپی یونین کی صدارت مل گئی ہے۔ کرسمس سے عین قبل ہونے والے ان انتخابات میں کسی کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں پولنگ کا دوسرا مرحلہ 5 جنوری کو ہوگا۔
اس انتخاب میں موجودہ صدر کنزرویٹیو کولندا گرابر کیٹارووک اور دائیں اور بائیں بازو کے سر فہرست امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کولندا گرابر کیٹارووک صدارتی انتخاب ہار جاتی ہے تو ان کی پارٹی ایچ ڈی زیڈ سے وزیر اعظم آندریج پلینکووک کو اگلے برس کے پارلیمانی انتخابات میں ایک بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ آج صبح 6 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اور ابتدائی نتائج شام سات بجے تک سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: بوتل سے تیار کی گئی ٹی شرٹ

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.