ETV Bharat / international

پولینڈ: لاک ڈاؤن میں نرمی، بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

پولینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعرات کو اقتصادی پابندیوں میں نرمی دینے کا اعلان کیا ہے لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندی جاری رہے گی۔

poland
poland
author img

By

Published : May 14, 2020, 7:38 PM IST

یورپی ملک پولینڈ کی حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کچھ کاروباری اداروں جہاں لوگوں کے رابطہ میں آنے کی امید ہے انہیں پیر کو مکمل طور پر سینی ٹائز کرنے کے بعد کھولنے کی اجازت دی ہے۔

سینٹری حکام کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہیئر ڈریسر اور بیوٹی سلون جزوی طور پر چلیں گے۔ ان اصولوں میں احاطہ میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد، لوگوں کا ملاقات کا پروگرام طے کرنا اور اس جگہ کو جراثیم سے پاک کیا جانا شامل ہے۔

ریستوراں، کیفے اور بار کے اندر محدود گاہکوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ آہستہ آہستہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے تیسرے مرحلہ کے طور پر یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

جہاں معیشت کو پھر سے کھولا جا رہا ہے وہیں پولینڈ کی حکومت نے اپنے یہاں آنے والی بین الاقوامی پروازوں پر 23مئی تک پابندی عائد کر دی ہے۔ صرف چارٹر پروازوں، کارگو طیارہ اور سرکاری طیاروں کو پولینڈ کے ہوائی اڈوں اور لینڈنگ اسٹرپس کا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پولینڈ میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 180نئے معاملے سامنے آنے کے بعد 17,062لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 861ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.