ETV Bharat / international

گلاسگو میں نریندر مودی اور بورس جانسن کی ملاقات، متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا - موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر میزبان برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ الگ سے ملاقات کی اور COP26 کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی.

PM Modi meets UK counterpart at cop26
گلاسگو میں نریندر مودی اور بورس جانسن کی ملاقات
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 10:57 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے پیر کو افغانستان، انسداد دہشت گردی، ہند-بحرالکاہل، سپلائی چین کی لچک اور کووڈ کے بعد کی عالمی اقتصادی بحالی سمیت علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے COP26 سربراہی اجلاس کے موقع پر بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے دونوں لیڈروں کی تصویر کے ساتھ ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی اطلاع دی۔

courtesy tweeter
بشکریہ ارندم باگچی ٹویٹر

اندرم باگچی نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گلاسگو میں اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی اور COP26 کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔ "

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مودی نے میٹنگ کے دوران جانسن کے ساتھ "گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون" پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان معیشت، دفاع اور ذاتی تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

پی ایم مودی نے موسمیاتی مالیات، ٹیکنالوجی، گرین ہائیڈروجن، قابل تجدید ذرائع اور صاف ٹیکنالوجیز بشمول ISA اور CDRI کے تحت مشترکہ اقدامات پر برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے روڈ میپ 2030 کی ترجیحات کے نفاذ کا جائزہ لیا خاص طور پر تجارت اور معیشت، عوام سے عوام، صحت، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں۔

انہوں نے ایف ٹی اے مذاکرات کے آغاز کی جانب اٹھائے گئے اقدامات سمیت بہتر تجارتی شراکت داری کی فراہمی میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں افغانستان، انسداد دہشت گردی، انڈو پیسیفک، سپلائی چین کی لچک اور کوویڈ کے بعد کی عالمی اقتصادی بحالی شامل ہیں۔"

مودی نے ہندوستان میں وزیر اعظم جانسن کا استقبال کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

مودی موسمیاتی تبدیلی کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستانی وقت کے مطابق آج سویرے روم سے یہاں پہنچے۔ وہ کل یہاں سے واپس ہندوستان روانہ ہوں گے۔ یہاں مودی دیگر عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.