ETV Bharat / international

جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت

کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

Permission to use loudspeakers for Friday Azan in Germany's largest mosque
جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 6:12 PM IST

جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے چوتھے بڑے شہر کولون میں واقع ملک کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت دی گئی ہے جس میں انتظامیہ نے اس حوالے سے پابندیوں میں نرمی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

کولون شہر کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جمعہ کے روز دوپہر بارہ سے تین بجے تک پانچ منٹ کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

میئر کولون نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مؤذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.