چنانچے 'الٹرا لو امیشن زون' کے منصوبے کے تحت لندن میں داخل ہونے والی ہر اس گاڑی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جس سے مقررہ آلودگی کی شرح سے زیادہ آلودگی پھیلے۔
لندن کے میئر صادق خان کے مطابق عوامی صحت کو یقینی بنانے کے لیے 'یو ایل ای زیڈ' کے منصوبے کو 24 گھنٹے چلایا جائے گا۔
اس کے تحت پیٹرول گاڑیوں کو 'یو ایل ای زیڈ' معیاری نہ اترنے کی صورت میں ہر دن 12.50 یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے اور لاری یا بس کے لیے یہ چارج 100 یوروز ہیں۔