فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جمعرات کو کورونا وائرس کے 41622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی اس ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 999043 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا مزید 165 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 34210 ہوگئی ہے۔
فرانس میں 10166 کورونا مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 1627 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ملک میں وبا کے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگر حالات مزید بگڑتے ہیں تو پھر ملک میں سخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔
واضح ہو کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے جبکہ کورونا وائرس سے موت کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام ہے۔