ETV Bharat / international

یوکرین میں فوجی طیارہ حادثہ، 25 افراد ہلاک - جنرل اسٹاف رسلن کھومچک

حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

military plane carrying air force cadets crashes in ukraine, killing 22
یوکرین: فوجی طیارہ حادثہ میں 22 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:20 AM IST

شمال مشرقی یوکرین میں ایک شاہراہ کے قریب فضائیہ کے افسران پر مشتمل ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مسلح افواج کے جنرل اسٹاف رسلن کھومچک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ 'انٹونو این 26 طیارہ تربیتی مشق کے دوران لینڈنگ کررہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا'۔

ویڈیو

نائب وزیر داخلہ انتون گیراشینکو نے فضائیہ کی جانب سے اس کا ویڈیو نشر کیا۔ جس میں طیارے کو سڑک کے قریب پڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ جس سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔

حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقامی علاقہ کے گورنر اولکسی کوچر نے بتایا کہ 'ایک پائلٹ نے حادثہ سے قبلل جہاز کے انجن میں ناکامی کی اطلاع دی تھی۔

ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کوچر نے بتایا کہ جہاز میں سوار کچھ افراد اس وقت طیارے سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے جب وہ کم بلندی پر تھا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.