ETV Bharat / international

نکولس مادرو کا نئے معاہدہ کے لیے روس جانے کا امکان

وینزویلا کے صدر نکولس مادرو رواں برس نئے معاہدہ کے لیے روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔

maduro-may-visit-russia-this-year-says-venezuelan-foreign-minister-1
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 1:14 PM IST

وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اورئیزا نے صدر نکولس مادرو کے ممکنہ دورۂ روس کے حوالے سے بتایا۔

مسٹر جارج نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا: 'روس ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہم روس کے وفد کا استقبال کرنے اور اپنے وفد کو روس بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سال کبھی بھی صدر مادرو نئے معاہدہ کے لیے روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔'

جارج نے کہا: 'روس ہمارے لیے الگ الگ شعبوں میں کافی اہم پارٹنر ہے اور صدر پوٹن کے ساتھ بہت سے مسائل پر ہمیں بامعنی بات چیت کرنی ہے۔ ہم روس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صحیح وقت آنے پر سفارتی سمت کے بارے میں بتائیں گے۔'

قابل غور ہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈوکے خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کے بعد وہاں سیاسی عدم استحکام کے حالات پیدا ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.