ETV Bharat / international

وزراء کا وفد بیرون ملک کے دورے پر - ولادی میر پوتن

یہ دورہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو یقین دہانی کی تکمیل ہے۔

بھارتی وزراؤں پر مشتمل وفد بیرون ملک کے دورہ پر
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 10:29 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:15 PM IST

تجارت وصنعت کے وزیرپیوش گوئل 11تا 13 اگست 2019 کے دوران ہریانہ، گجرات،اترپردیش اورگوا کے وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس وفد میں 140 بھارتی کمپنیاں بھی شامل ہیں، یہ وفد روس کے شہرولادی ووستوک میں مقیم ہے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے روس کے صدر ولادی میر پوتن کو کرائی گئی یقین دہانی کی تکمیل ہے،جس کا سلسلہ اس سال کے اوئل میں بشکیک میں ہوئی دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے مربوط ہے جو ایس سی اوسربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ منعقد ہوئی تھی اور جس کا مقصد بھارت سے روس کے مشرقی خطے میں تجارت وصنعت کے مواقع کی تلاش اور ان کو فروغ دینا تھا۔
تقریباََ 200 روسی کمپنیوں، سرمایہ کاری ایجنسیوں،سرمائے سے متعلق ایجنسیوں نے روس کی جانب سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ کمپنیوں نے توسیع شدہ بی ٹو بی فارمیٹ کے تحت اپنے شناخت شدہ شراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اورمزید گفتگو کے لئے روابط قائم کئے۔

کمپنیوں کا تعلق مختلف النوع ترجیحاتی شعبوں سے ہے، جن میں معدنیات کا شعبہ، مخصو ص ارضیات کا شعبہ، توانائی، جنگل بانی،عمارتی لکڑی،حفظان صحت،زراعت،خوراک ڈبہ بندی،چینی مٹی، سیاحت اوربنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.