کورونا وائرس کے دور میں جرمنی میں لوگوں کے درمیان اسکائپ، زوم، فیس ٹائم، واٹس ایپ یا وائبر جیسے انٹرنیٹ پلیٹ فارم سے ویڈیو کال کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی شماریات کے دفتر نے منگل کو یہ اطلاع دی کہ جرمنی میں 10 برس اور اس سے زائد عمر کے تقریباً چھ کروڑ 70 لاکھ انٹرنیٹ صارفین کی 68 فیصد آبادی نے سال کی پہلی سہ ماہی میں اسکائپ،زوم،فیس ٹائم،واٹس ایپ یا وائبر جیسے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ ویڈیو کال کیا۔
وفاقی شماریات کے دفتر نے کہا کورونا وائرس وبا کے آغاز میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنے کی ہدایت ویڈیو کال کے استعمال میں اضافے کا سبب رہے ہوں گے۔
اس کے علاوہ جرمنی میں گزشتہ برس کی بنسبت اس سال آن لائن اخبار پڑھنے کے معاملے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔جرمنی میں سال کی پہلی سہ ماہی میں ای میل کے ذریعہ مواصلات جرمنی میں مقبول رہے۔اس کے علاوہ اس دوران ملک کے 73 فیصدی انٹر نیٹ صارفین نے آن لائن خریداری کی۔