ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا سے مزید حالات خراب: ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:49 AM IST

لاک ڈاؤن اور تمام تر کوششوں کے باوجود دنیا کے 180 سے زائد ممالک کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، پوری دنیا میں اس وبا سے 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس گیبریسیوس نے کہا کہ کورونا وائرس سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ وبا عالمی سطح پر صورتحال کو مزید خراب کررہی ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو متنبہ کیا کہ اس سے پوری دنیا میں عدم اطمینان پیدا ہوسکتا ہے۔

جنیوا میں ایک ورچول پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس گیبریسیوس نے کہا کہ 'یورپ میں صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن عالمی سطح پر صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے'۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کا سب سے زیادہ واقعہ ہے، ان میں سے زیادہ تر کیسز امریکہ اور جنوبی ایشیاء سے آئے ہیں۔

وہیں بھارت میں بھی کورونا وائرس نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے، یہاں یومیہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز آرہے ہیں اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.