ETV Bharat / international

فرانس ایرانی جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاملے اور لبنان کی صورت حال کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

france ready to cooperate with us on iranian nuclear issue
فرانس ایرانی جوہری معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 5:44 PM IST

فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور فرانس کے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

joe biden and emmanuel macron pledge to strengthen ties in first phone call
فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں

میکخواں کا یہ موقف اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران سامنے آیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر نے میکخواں کے ساتھ بات چیت میں نیٹو اتحاد اور یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر روشنی ڈالی۔ بائیڈن کے مطابق، ان کی انتظامیہ فرانس کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل فرانس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنے والے مہینوں کے دوران ماحولیات، دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم اور عالمی تجارت کے حوالے سے بات چیت مرکزی اہمیت کی حامل رہے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی سروس معطل

واضح رہے کہ واشنگٹن ایک بار پھر ماحولیات سے متعلق پیرس سمجھوتے اور عالمی ادارہ صحت میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل چار برس تک سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سمجھوتے کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ میکخواں اور بائیڈن نے گذشتہ برس امریکی انتخابات کے چند روز بعد 10 نومبر کو ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔

فرانسیسی ایوان صدارت کا کہنا ہے کہ میکخواں یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.