فرانس میں اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ جیروم سیلومن نے بتایا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
سیلومن نے بتایا کہ 1 مارچ سے اب تک ہسپتالوں اور سماجی اداروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 162 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 206 ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ فرانس دنیا کے 5 ایسے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کورونا کے متاثرین لاکھ کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
فی الحال بین الاقوامی سطح پر متاثرین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔اور ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا متاثرین میں 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
فی الحال سب سے زیادہ کورونا کے مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد تقریبا ساڑھے 6 لاکھ ہے۔ ان میں سے ساڑھے 28 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی جیسے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان پانچوں ممالک میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔