جمعہ کے روز رعایتی ہوائی ایئر لائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ اس نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر شمالی اٹلی جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ اس قبل برٹش ایئرویز اور وج ایئر اور دیگر رعایتی ایئر لائنز کمپنیز نے اٹلی جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تینوں ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ انہوں نے 'مسافروں کی کمی' کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ایزی جیٹ اور برٹش ایئرویز نے کہا کہ شمالی اٹلی میں ہوائی اڈوں پر ان کی پروازیں معطل رہیں گی۔ وج ایئر نے کہا کہ وہ اٹلی کے لیے اپنی دوتہائی پروازیں 11 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے معطل کردے گی۔
بیلجیئم کی برسلز ایئر لائنز اور اسپین کی ایبوریا سمیت دیگر ایئر لائنز نے بھی اپنے پرواز کے نظام الاوقات میں کمی کردی ہے۔
جمعرات کے روز اسرائیل کے ایل آل نے کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔