مشرقی جرمنی کے مشرقی صوبے برینڈن برگ میں سوروں میں افریقی سوائن فلو (اے ایس ایف) کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ جس کے سبب سراسیمگی پیدا ہوگئی ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو قومی میڈیا نے دی۔
اے آر ڈی براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ویٹرنری سروسز نے فوری طور پر متاثرہ سوروں کے باڑوں کو بند کردیا ہے۔
وزارت زراعت کے مطابق ایک باڑے میں موجود تمام 200 سووروں کو ہلاک کردیا جائے گا، جب کہ دوسرے میں صرف دو سور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوائن فلو سے 41 اموات
واضح رہے کہ اے ایس ایف گھریلو سواروں اور جنگلی سوروں کی ایک وائرل بیماری ہے، حالانکہ یہ انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہے۔
(یو این آئی)