وینو راجہ مونی نے سینئر صحافی سمیتا شرما سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی جانب سے نیدرلینڈ میں بڑے پیمانہ ریسرچ فرمس کا قیام کیا گیا ہے اسی طرح بھارتی اور نیدرلینڈ کی حکومتیں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبوں میں ملکر کام کرسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیدرلینڈ نے محود لاک ڈاون طریقہ کار پر عمل کر رہا ہے جو ہمارے لئے دلچسپی کا باعث ہے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے مختلف ممالک میں متعین سفیروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وہاں پہنچے بھارتیوں کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے کئے جارہے اقدامات پر بھی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پھنسے طلبا و دیگر بھارتی شہریوں کی ہرممکنہ مدد کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ کمپنیوں کی جانب سے اٹھائے گئے کچھ شبہات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر میں بھارتیوں کےلیے بہترین مواقعوں کی امید ظاہر کی۔
ٹرمپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے فنڈ کو معطل کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتےہوئے راجہ مونی نے کہا کہ یوروپ کا خیال ہےکہ اس خطرناک وبائی بیماری کے چلتے اب پوسٹ مارٹم کا وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرح یوروپ میں بھی چینی کمپنیوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور انہیں کمپنیوں پر قبضہ کرنے سے روکنے کےلیے متعدد اقدامات کئےجارہے ہیں۔