ETV Bharat / international

یورپ نے ہم وطنوں کے لیے سرحدیں کھول دیں

یورپ معمول کی زندگی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کے چلتے تین ماہ سے جاری لاک ڈاون کے بعد اب اپنے ہم وطنوں کے لیے تمام سرحدوں کو کھول دیا گیا۔ اگرچہ یورپ کے لوگوں کو گرمائی تعطیلات بےحد پسند ہیں لیکن دیکھنے والی بات ہوگی کہ آیا کتنے لوگ سفر کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 9:48 PM IST

Europe reopens many borders but not to Americans, Asians
یورپ نے ہم وطنوں کےلیے سرحدیں کھول دیں

یورپ نے آج اپنی تمام سرحدوں کو کھول دیا ہے لیکن یہاں جانے کے لیے امریکہ، ایشیا، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے سیاحوں کو کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ان کے لیے یورپ نے اپنی سرحدیں ابھی بھی بند رکھی ہوئی ہیں۔

یورپین یونین کے کمشنر امور داخلہ یلوا جوہنسن نے گذشتہ ہفتہ سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا اور سرحدوں کو کھولنے کےلیے 14 جون کی تاریخ طئے کی گئی تھی جبکہ بلقان سے آنے والے سیاحوں کو یکم جولائی سے داخلے کی اجازت ہوگی۔

27 رکن ممالک کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ بین الاقوامی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بلاک اور دیگر ملکوں میں کورونا لاک ڈاون میں نرمی کی وجہ سے کیا گیا اس کے علاوہ رکن ممالک کی خواہش تھی کہ موسم گرما عروج پر ہونے کے باعث علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

یلوا جوہنسن نے کہا کہ بین الاقوامی سفر سیاحت اور کاروبار کی کنجی اور خاندانوں اور دوستوں کے ملنے کا ذریعہ بھی ہے، لیکن ہمیں اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوگا اور وقت آگیا ہے کہ ان ملکوں کے ساتھ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ٹھوس فیصلے کیے جائیں جہاں وباں کی صورتحال یورپی یونین کی طرح ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کا بدترین شکار ہونے والے یورپی ملک اٹلی نے 3 جون سے یورپی سیاحوں کےلیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یورپین یونین کی خواہش ہے کہ یکم جولائی تک یورپ بھر میں سرحدی پابندیاں ہر صورت اٹھا لی جائیں، تاکہ مشرقی یورپ سے مغربی یورپ میں کام کےلیے آنے جانے والے مزدوروں کو نقل و حرکت میں مشکل پیش نہ آئے اور مغربی یورپ میں زندگی اور معاشی بحالی کا باقاعدہ آغاز ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.