جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے کہ پیر کے دن اباراکی میں ایک پولٹری فارم میں ایک درجن سے زیادہ مرغیاں مردہ پائی گئیں ہیں۔ اس کی وجہ سے اباراکی موسم سرما میں برڈ فلو کے معاملے میں 17 واں صوبہ بن گیا ہے۔
جاپان میں این ایچ کے براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ شیروسوٹو شہر میں واقع پولٹری فارم نے منگل کی صبح سے مرغیوں کو مارنا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ ایباراکی نے پولٹری فارم سے تقریبا تین کلومیٹر (1.8 میل) کے دائرے کو ’کنٹینمنٹ زون‘ قرار دیا ہے، جہاں مرغی اور انڈوں کو لانا ممنوع ہے۔
جاپان کے وزارت زراعت ، جنگلات اور ماہی پروری کے مطابق نومبر میں شروع ہونے والے برڈ فلو کی وجہ سے اس سال موسم سرما میں مرغیوں کی موت کے تناظر میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
جاپان میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کا امکان
اس سیزن میں 60 لاکھ سے زیادہ مرغیاں ہلاک کی جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ برڈ فلو کے پھیلنے سے تقریبا چالیس فارم متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ برڈ فلو پھیلنے کی وجہ سے گذشتہ ماہ صوبہ تویاما میں تقریبا 140000 مرغیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔