ETV Bharat / international

کووڈ 19 کی ویکسین چاندی کی گولی نہیں ہے: عالمی ادارہ صحت - ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کو شدید کورونا سے خطرہ ہے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کوئی 'چاندی کی گولی' نہیں ہے جو مستقبل قریب میں وبائی بیماری کا خاتمہ کر دے گی، جس سے پہلے ہی 1.6 ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

covid 19 vaccine not a silver bullet says who official
کووڈ 19 کی ویکسین چاندی کی گولی نہیں ہے: عالمی ادارہ صحت
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 5:33 PM IST

سوئٹزرلینڈ کے جینیوا میں واقع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلی عہدیدار نے کووڈ 19 وبا کے درمیان زیادہ سے زیادہ چوکسی برتے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا ویکسین کوئی 'چاندی کی گولی' نہیں ہے جو تقریبا ایک برس سے جاری وبائی بیماری کا خاتمہ کرے گی۔ کورونا سے دنیا بھر میں 74 ملین سے زیادہ افراد اور 1 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا سے ملی جانکاری کے مطابق، مغربی بحر الکاہل میں واقع عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے کہا ہے کہ 'جو بھی تم ہو، جہاں بھی ہو، جب تک کورونا وائرس موجود ہے، ہم سب کو خطرہ لاحق ہے، اور ہمیں بدترین صورتحال کے لیے تیاری کرتے رہنا چاہئے'۔

کسائی نے 40 برس سے کم عمر نوجوانوں اور معاشرتی طور پر سرگرم لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود اپنے اور اپنے آس پاس کے ہر فرد کو انفیکشن سے بچنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرو'۔

اعلی عہدیدار نے کہا کہ 'صحت کے حکام کے مشورے پر عمل کرکے آپ اپنے معاشرے کے لوگوں کی زندگیوں کی تحفظ کر سکتے ہیں اور سنہ 2021 میں اپنے معاشرے کی معاشیات کی بحالی کے لیے حصہ بن سکتے ہیں'۔

کسائ نے کہا کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جن کو شدید کورونا سے خطرہ ہے'۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 'ڈاکٹروں اور کارکنان کے بارے میں سوچیں جو تقریبا ایک برس سے دن رات کام کر رہے ہیں جو اب کام کرتے کرتے تھک چکے ہیں'۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ کووڈ 19 کی ویکسین 'چاندی کی گولی نہیں ہیں جو مستقبل قریب میں وبائی بیماری کا خاتمہ کر دے گی'۔

"ایک محفوظ اور موثر ویکسین تیار کرنا ایک الگ چیز ہے لیکن اس کو مناسب مقدار میں پیدا کرنا اور اس کی ضرورت ہر ایک تک پہنچنا ایک اور بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاتھ کو بار بار دھونا، ماسک پہننا، سماجی دوری اور ٹرانسمیشن کا خطرہ زیادہ ہونے والی جگہوں سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ابھی ہمیں لازمی طور پر احتیاط کرتے رہنا چاہئیے جس سے وائرس کی منتقلی میں کمی آئے گی۔ اپنے کنبے اور اپنی برادریوں کی حفاظت کرنی ہوگی۔ ایسا کرنے سے ہم امید کے ساتھ 2021 میں جاسکتے ہیں'۔

عالمی ادارہ برائے ایمرجنسی کے ڈائریکٹر باباٹونڈے اولوکور نے کسائی کی بازگشت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کووڈ 19 ویکسین کوئی چاندی کی گولی نہیں ہے جو کورونا اس وبا کا خاتمہ کر دے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.