آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں سدھار اور بہتری کے باوجود بھی مزید چار ہفتوں کی پابندی کا اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے اس اعلان کے سبب ملک کی معیشت میں کمی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان چار ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر دوسری بار کورونا لہر آنے کی صورت میں اسے روکنے کے لیے صحت انتظامیہ کو تیاری کرنے کا موقع فراہم کرایا جائے گا۔
وہیں چیف میڈیکل افسر برینڈن مرفی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی پبلک ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کیے بغیر آسٹریلیا سماجی پابندیوں میں نرمی کو برداشت نہیں کر سکتا۔
برینڈن مرفی نے بتایا کہ آسٹریلیا میں 6 ہزار 457 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں سے تقریبا نصف تعداد صحتیاب ہو چکی ہے، جبکہ 63 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔