ETV Bharat / international

الجزائر: وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

شمالی افریقی ملک الجزائر میں زبردست احتجاجی مظاہروں کے درمیان صدر عبد العزیز بوطفلیقہ نے وزیر اعظم احمد او یحیی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے.

algerian-president-abdelaziz-bouteflika
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 2:11 PM IST

الجیریا پریس سروس (اےپي ایس) کی رپورٹ کے مطابق صدر نے وزیر اعظم کے طور پر مسٹر او یحیی کو ان کے کام کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

بو طفلیقہ نے کہا کہ وہ صدر کے طور پر دوسری مدت کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور صدارتی انتخابات کو ملتوی کرتے ہیں۔

اےپي ایس کے مطابق الجیریا کے طویل مدتی لیڈر نے ملک کے الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے اور اس کے سربراہ عبدالوهاب ڈربل کو رٹائرڈ کرنے سے متعلق ایک حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔

اس کے علاوہ بو طفلیقہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الجیریا کے نئے آئین کا مسودہ اس سال کے آخر تک تیار کیا جائے گا۔ صدر بو طفلیقہ نے کہا ’’آئین کے مسودے پر کام کرنے اور بہتری کو لاگو کرنے کے لئے ایک جامع قومی کانفرنس تشکیل دی جائے گی‘‘۔

بو طفلیقہ نے بیان میں کہا’’یہ قومی کانفرنس آزادانہ طور پر صدارتی انتخابات کی تاریخ طے کرے گی جس میں ،میں کسی بھی طرح سے حصہ نہیں لوں گا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ الجیریا میں 18 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں 82 سالہ مسٹر بو طفلیقہ کی امیدواری کے اعلان کے بعد سے لوگ 22 فروری سے احتجاج کر رہے ہیں۔

Intro:Body:

saman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.