ETV Bharat / international

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہزار779 ہو گئی ہے جبکہ 97ہزار689 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک
اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:26 AM IST

اٹلی کے سویلین سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 756 افراد کی موت ہوئی ہے۔ تاہم ہفتہ کے مقابلہ میں اتوار کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔

مذکورہ محکمہ کے سربراہ اینجیلو بورےلی کے مطابق اتوار کو اٹلی میں کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 97ہزار689 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر 42ہزار 558 لوگوں کو علاج کے لیے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ 27ہزار386 لوگوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 3906 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 13030 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

خیال رہے اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

قابل غور ہے کہ اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.