ETV Bharat / international

خواتین کو شرعی قوانین کے مطابق عہدے دیں گے: ذبیح اللہ مجاہد - ہماری پوری کوشش ہوگی دنیا ہمیں تسلیم کرلے

طالبان کی عبوری حکومت میں خواتین کو شامل کرنے کے سوال پر طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ خواتین کو شرعی قوانین کے مطابق عہدہ دیں گے۔

خواتین کو شرعی قوانین کے مطابق عہدے دیں گے: ذبیح اللہ مجاہد
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:05 PM IST

امارات اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر فعال ہوگئے ہیں، خواتین کو شرعی قوانین کے احترام کے ساتھ انتظامی عہدے دیں گے۔

خبروں کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کی نئی حکومت سے متعلق اہم تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام سرکاری دفاتر فعال ہوگئے ہیں اور متعلقہ افسران نے جانا شروع کردیا ہے اس کے علاوہ تمام وزراء بھی اپنے دفاتر میں بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔'

ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ یہ عبوری حکومت ہے اور ابھی آغاز ہے، افغانستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے لہٰذا ہماری پوری کوشش ہوگی دنیا ہمیں تسلیم کرلے۔ انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کو شرعی قوانین کے احترام کے ساتھ حکومتی عہدے دیں گے، خواتین حکومت کا حصہ بن سکتی ہیں لیکن یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ فعال ہوگئی ہے، ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے، امریکہ سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں اس پرکام کررہے ہیں، اگر کسی ملک کو ہم سے تشویش ہے تو اسے سیاسی طور پر حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت کے ہمارے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان نے ہمارے لیے امداد بھیجی اس پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.