حکام کے مطابق پاکستان میں گذشتہ تین دنوں کے دوران برف باری اور بارش کے سبب پیش آئے متعدد حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہوگئی، جبکہ مزید درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کے سبب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مزید ہلاکتیں ہونے کی بات کہی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں تازہ اطلاعات کے مطابق برف باری کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 61 ہے۔
بعد ازاں بلوچستان بھی شدید طور پر متاثر ہوا ہے، کیونکہ صوبے میں موسلادھار بارش کے سبب 20 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 11 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فوج اور وفاقی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی طور پر آزاد کشمیر کے لوگوں کی مدد کریں۔