امریکی سینیٹ نے جمعہ کے روز ایک قرار دار منظور کر کے چین کی کمیونسٹ حکومت سے وہاں ایغور اور دیگر مسلم اقلیتی برادریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے جواب طلب کیا ہے۔
سینیٹ نے متفقہ طور پر یہ قرار داد منظور کی ہے اور یہ اب ایوان نمائندگان میں غور کے لیےجائے گی۔
یہ قرار داد چین کے سنکیانگ شہر میں ایغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے اور ان برادریوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم اور استحصال کو ختم کرنے پر زور دیتی ہے ۔
ایغوروں نے 1930 سے 1940 تک چین سے آزادی کا مطالبہ کیا۔
حالیہ برسوں میں چین کی حکومت نے اس خطے میں سخت پابندیاں عائد کر کے شدت پسندوں کے خلاف اپنی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے اسے درست ٹھہرایا ہے۔
چین نے گذشتہ برس کی طرح دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے بہانے دس لاکھ ایغور اور دیگر ترک مسلمانوں کو 'ری ایجوکیشن کیمپوں' میں رکھا جس کی وجہ سے اس پر تنقید کی جارہی ہے۔