ETV Bharat / international

پاکستان میں توہین رسالت کے ملزم کے قتل پر امریکہ کی مذمت - blasphemy

طاہرنسیم کو دو برس قبل توہین رسالت کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کا کیس عدالت میں زیر غور تھا۔ بدھ کو پشاور کے مقامی عدالت میں طاہر کی پیشی تھی، اسی دوران ایک نوجوان نے جج کے سامنے ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 8:23 PM IST

گذشتہ روز پاکستان کے پشاور میں توہین رسالت کے ملزم قادیانی مسلک سے تعلق رکھنے والے طاہر احمد نسیم کے قتل پر امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک حادثہ قرار دیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کرے اور ادارے میں مزید سدھار پیدا کرے تاکہ مستقبل میں اس جیسے حادثوں کو روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ طاہر نسیم کو دو برس قبل توہین رسالت کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کا کیس عدالت میں زیر غور تھا۔ بدھ کو پشاور کے مقامی عدالت میں طاہر کی پیشی تھی، اسی دوران ایک نوجوان نے جج کے سامنے ملزم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

قتل کرنے والے کی شناخت خالد نامی ایک نوجوان کے طور پر کی گئی ہے اور اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں توہین رسالت سے متعلق ایک قانون ہے، جس کے تحت اگر کوئی شخص توہین رسالت کا مجرم قرار پاتا ہے تو اسے ہر حال میں سزائے موت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.