ETV Bharat / international

یونائیٹیڈ ایئرلائنس بھارت سے نئی پروازیں شروع کرے گی - یونائیٹیڈ ایئرلائنس

نئی پروازوں کے شروع ہونے پر وہ بھارت اور امریکہ کے درمیان سب سے زیادہ نان اسٹاپ سروس دینے والی امریکی ایئرلائن بن جائے گی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 4:26 PM IST

پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی یونائیٹید ایئرلائنس بنگلور اور دہلی سے امریکہ کے لیے نئی پروازیں شروع کرے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ رواں برس دسمبر میں دہلی سے شکاگو کے لیے روزانہ پرواز شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ آئندہ برس وہ بنگلور سے سین فرانسسکو کی ڈیلی فلائٹ شروع کرے گی۔ یہ بنگلور سے امریکہ کے لیے پہلی نان۔اسٹاپ پرواز ہوگی۔

یونائیٹیڈ ایئرلائنس کی دہلی اور ممبئی سے نیویارک اور دہلی سے سین فرانسسکو کی سروس ہے۔ نئی پروازوں کے شروع ہونے پر وہ بھارت اور امریکہ کے درمیان سب سے زیادہ نان اسٹاپ سروس دینے والی امریکی ایئرلائن بن جائے گی۔

یونائیٹیڈ ایئرلائنس کے بین الاقوامی مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر مارشیل فُچ نے کہا کہ ان پروازوں کے شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ آپشن مل سکیں گے۔ بنگلور اور سین فرانسسکو دنیا کے دو بڑے آئی ٹی سینٹر ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہونے سے کاروبار کی غرض سے سفر کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.