شورش زدہ افغانستان میں مختلف حملوں اور دھماکوں میں 2 ضلع پولیس ہیڈ سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ زابل کے ضلع نوابہار کے ضلع پولیس سربراہ صاحب جان بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہوگئے ،اس حملے میں 4 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ پکتیکا کے ضلع سروبی کے پولیس سربراہ دریا خان سمیت 4 اہلکار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کے قافلہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک چیک پوائنٹ کا معائنہ کرنے جارہے تھے ۔
ہلمند میں مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، غزنی کے ضلع قاراباغ میں فورسز پر فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہرات کے گورنر کے قافلے پر حملہ کیاگیا جس سے وہ بال بال بچے ۔
ادھر لشکرگاہ میں بم دھماکے سے 3فوجی زخمی ہوئے ۔افغان فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فریاب میں طالبان کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں، جہاں 28 سے زائد طالبانی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر طالبان نے کہا کہ امریکہ نے تین صوبوں میں ہمارے کارکنوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔