ETV Bharat / international

ٹرمپ کے متنازع امن منصوبے کے خلاف احتجاج - یہ منصوبہ اسرائیل کو کافی کچھ دیتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع امن منصوبہ کے خلاف فلسطینیوں نےسخت احتجاج کیا، جس کے تحت اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اہم علاقوں کو ضم کرنے کے لیے امریکی اجازت مل گئی۔

مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ منصوبہ: فلسطینیوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 12:04 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:27 PM IST

خبررساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں اور کچھ اکا دکا جھڑپوں میں اس مجوزہ منصوبہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ جس میں فلسطینی خواہشات کو مدنظر رکھنے کے بجائے اسرائیلی مقاصد کی حمایت کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ کھڑے ہو کر اس منصوبہ کا اعلان کیا تھا جبکہ وہاں کوئی فلسطینی نمائندہ موجود نہیں تھا، امریکی صدر کے مطابق ان کا منصوبہ وہ کچھ حاصل کرسکتا ہے جو دوسرے پانے میں ناکام رہے۔

تاہم یہ منصوبہ اسرائیل کو کافی کچھ دیتا ہے جو اس نے کئی دہائیوں سے کی جانے والی بین الاقوامی سفارتکاری میں طلب کیا، جس میں یروشلم کو فلسطینیوں کے ساتھ بانٹنے کے بجائے بحیثیت 'غیر منقسم' دارالحکومت کنٹرول حاصل کرنا۔

اس منصوبہ میں امریکہ نے اسرائیل کو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل وادی اردن کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی جو مغربی کنارے کا 30 فیصد علاقہ ہے، جبکہ دیگر یہودی بستیوں کے الحاق کی اجازت بھی شامل ہے۔

Intro:Body:

international

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.