ETV Bharat / international

افغانستان اور عراق میں امریکی افواج مزید کم کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے

افغانستان اور عراق میں امریکی افواج کا انخلا ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں امریکی فوجیں طویل عرصے سے موجود ہیں، لیکن ٹرمپ کے دور اقتدار میں رفتہ رفتہ امریکی افواج کا انخلا کیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں رواں ہفتے مزید افواج کے کم کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 1:59 PM IST

امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی کمانڈرز اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ رواں ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر افغانستان اور عراق سے امریکی افواج کو مزید کم کرنے کا حکم صادر کر سکتے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ پینٹا گون نے کمانڈرس کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جسے 'وارننگ آرڈر' کہا گیا ہے۔ اس آرڈر کے تحت صدر ٹرمپ کے 20 جنوری 2021 کو عہدہ چھوڑنے سے قبل 15 جنوری تک افغانستان اور عراق، دونوں ممالک سے ڈھائی ڈھائی ہزار امریکی افواج کو کم کرنے کے منصوبے کی شروعات کی جائے گی۔

فی الحال تقریبا ساڑھے 4 ہزار امریکی افواج افغانستان اور تین ہزار عراق میں موجود ہیں۔

گذشتہ 7 اکتوبر کو صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں لکھا تھا کہ 'ہمیں افغانستان میں کام کر رہے اپنے بہادر مین اور وومین کو کرسمس تک کم سے کم کرنا چاہیے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.