ETV Bharat / international

ناگورنو قرہباخ میں جنگ بندی کے بعد حالات پُرسکون

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 12:12 PM IST

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 'ہم 17 اکتوبرکو انسانی بنیادوں پر ہونے والے سیز فائر سمجھوتے کیلئے او ایس سی ای ( آرگنازئیشن فار اینڈ کو آپریشن ان یوروپ ) ، منسک گروپ کے شریک صدر ، فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے ساتھ متفق ہیں اور ان کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں'۔

sdf
sdf

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازعہ خطہ ناگورنو قرہباخ میں جب سے انسانی بنیادوں پر نئی جنگ بندی کا نفاذ ہوا ہے اس وقت سے حالات پرسکون ہے۔ آرمینیا کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔

غیر تسلیم شدہ ارتسخ جمہوریہ (ناگورنو قرہباخ جمہوریہ) کے سرکاری ترجمان وہرم پوگوسین نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ یہ سیز فائر مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے نافذ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نگورنوکاراباخ خطے میں حالات فی الحال پرسکون ہے۔

خیال رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیائی فوجوں کے مابین 27 ستمبر کو ناگورنو قرہباخ خطہ میں جنگ شروع ہوئی تھی۔

آرمینیا کی وزارت دفاع کے ترجمان شوشن اسٹیفن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا فائر بندی انسانی بنیادوں پرہوچکا ہے اور خطے میں حالات پر سکون ہیں۔

ادھرآرمینیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر معاہدہ روس، آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ماسکو میں جاری مشترکہ بیان پر مبنی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے انہیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ ماسکو میں جاری مشترکہ بیان پر مبنی ہے ، جس میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کی ضروریات کو بیان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.