تھائی لینڈ حکومت 18 ماہ کی کورونا وائرس کی پابندیوں کے بعد اب 60 سے زیادہ ممالک کے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول رہی ہے۔
برطانیہ، چین، جاپان، امریکہ اور یورپ کے کئی حصوں سمیت ایسے 60 سے زائد ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں وبا کا خطرہ کم ہے۔ ایسے ممالک سے ان سیاحوں کو تھائی لینڈ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگائی گئی ہے۔ ایسے سیاحوں کو یہاں پہنچنے کے بعد ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا اور پھر انہیں ملک میں مکمل طور پر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ تھائی لینڈ میں اب روزانہ تقریباً 10,000 کورونا کیسز درج ہو رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا نے تھائی لینڈ کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی معیشت کا بہت زیادہ انحصار سیاحت پر ہے۔ کورونا سے پہلے یہاں ایک سال میں تقریباً 40 لاکھ سیاح آتے تھے۔ تاہم وبا کے بعد اس تعداد میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں ہزاروں طلبا کا حکومت کے خلاف احتجاج
حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد اگلے سال 1.5 کروڑ تک بڑھنے کی توقع ہے، جس سے ملک کی آمدنی میں 30 ارب ڈالر سے زیا دہ کا اضافہ ہو گا۔