ETV Bharat / international

'طالبان نے القاعدہ سے تعلقات منقطع نہیں کئے ہیں' - ابو محسن المصری کے نام سے مشہور القاعدہ کے رہنما

افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھے اپنے رشتوں کو برقرار رکھا ہے۔

Taliban
Taliban
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 3:00 PM IST

افغان فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف یاسین ضیا نے ابو محسن المصری کے نام سے مشہور القاعدہ کے رہنما حسام عبد الرؤف کے قتل کے رد عمل میں کہا ہے کہ طالبان نے ابھی تک القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات منقطع نہیں کیا ہے۔

ٹولو نیوز کے مطابق لانگ وار جریدے کے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر کے اوائل میں ہی ال مصری کو صوبہ غزنی میں مارا گیا تھا۔

"انہوں نے (طالبان) نے القاعدہ کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔ ان کے خطے کے دیگر دہشت گرد گروہوں اور پاکستانیوں سے تعلقات ہیں، ضیا نے کہا کہ ہلمند میں وہ واضح طور پر کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہے ہیں۔''

طالبان امریکہ کےساتھ ہوئے معاہدے کا پابندعہد ہے کہ وہ ملک میں کسی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ تعلقات نہیں رکھے گا۔

المصری 1980 کی دہائی میں القاعدہ سے جڑا اور القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا قابل اعتماد معاون بن گیا۔

صدر اشرف غنی نے اتوار کے روز کہا کہ "اسلامی جمہوریہ افغانستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس ملک کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔ ہم بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ مشن سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔''

غنی نے مزید کہا کہ "ہماری قومی دفاع اور سیکیورٹی فورسز اپنے دس ملین شہریوں کو کبھی بھی بے گھر نہیں ہونے دیں گی۔''

طلوع نیوز نے لانگ وار جرنل کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ طالبان سے وابستہ افراد کا مصری کے ٹھکانے کو تباہ کرنے میں کوئی کردار تھا لیکن انہوں نے یہ ذکر کیا کہ یہ امریکی طالبان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنازعہ والے علاقے میں القاعدہ کے رکن کی ہلاکت کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوتن کی پشت پر کہی گئی ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی مسلسل موجودگی فائدہ مند ہے۔

"ابتدا میں ہم نے افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کی حمایت کی اور اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ مجھے اب بھی یقین ہے کہ افغانستان میں امریکی موجودگی ہمارے بیرونی مفادات کے منافی نہیں ہے" پوتن نے طلوع نیوز کے حوالے سے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.