ریاستی میڈیا اور حزب اختلاف کے سماجی کارکنان نے بتایا کہ شامی حکومت کی فوج نے ہفتے کے روز باغیوں کے نئے علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
سرکاری فوج کی جانب سے شمال مغربی علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ ترکی نے جنگ زدہ ملک میں مزید کمک بھیج دی ہے۔
شام کے الاخباریا اسٹیشن پر نشر کی جانے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ حلب اور ادلب صوبوں کے دیہاتوں میں فوجیں بر سر پیکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے مسلسل حملوں کے سبب انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے بتایا کہ باغیوں کے قبضے والے علاقوں میں دسمبر سے جاری جنگ کے نتیجے میں 6 لاکھ افراد نقل مکانی کو مجبور ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ شمال مغربی شام میں باغیوں کے دو علاقے ادلب اور حلب کی آبادی تقریبا 30 لاکھ ہے۔