ETV Bharat / international

سارک ممالک: ویڈیو کانفرنسنگ میں پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اٹھایا

پاکستان کے ریاستی وزیر صحت ظفر مرزا نے کہا کہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ایسے میں بھارتی حکومت کو چاہیے کہ صحت کے نقطۂ نظر سے فوری طور خطے میں ایمرجنسی کو ختم کرے۔

سارک ممالک: ویڈیو کانفرنسنگ میں پاکستان نے کشمیر کا مدعا اٹھایا

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 10:40 PM IST

سارک ممالک کے رہنماوں کے ویڈیو کانفرنسنگ میں پاکستان نے کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران جموں و کشمیر خطے میں نافذ ایمرجنسی کو ہٹانے کی بات کہی۔

پاکستان کے ریاستی وزیر صحت ظفر مرزا نے کہا کہ جموں و کشمیر سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ایسے میں بھارتی حکومت کو چاہیے کہ صحت کے نقطۂ نظر سے فوری طور خطے میں ایمرجنسی کو ختم کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے ساتھ ہی خطے میں انٹرنیٹ اور آمد و رفت کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو قید یا نظر بند بھی کر دیا گیا تھا، اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ظفر مرزا نے اس پلیٹ فارم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ تقریبا 135 ممالک میں کورونا وائرس کا قہر پھیل چکا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور تقریبا 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایسے میں سارک کے آٹھوں ممالک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، افغانستان، نیپال اور مالدیپ کا ایک ساتھ کورونا وائرس سے مشترکہ طور پر لڑنے کا عہد کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کے تعاون سے وائرس کو شکست دینا ممکن ہو سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.