بنگلہ دیش میں ضلع چپئی نواب گنج میں جمعرات کو سڑک حادثہ میں کم ازکم آٹھ کھیت مزدوروں کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس محبوب العالم خان نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً چھ بجے اس وقت ہوا جب کھیت میں مزدور دھان کی کٹائی کے بعد اپنے گاوں واپس آرہے تھے۔
وہ اپنی گاڑی میں چاول کی بوریوں پر بیٹھے تھے جو انہیں بطور معاوضہ ملی تھیں۔ اسی دوران ان کی گاڑی پلٹ گئی اور ایک کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ضروری تحقیقات کررہی ہے۔