ETV Bharat / international

افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک - اردو خبریں

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی قیدی جیل سے فرار ہوگئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 9:40 AM IST

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے قبل جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی

وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر ہوئے حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ 'یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔'

تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے عسکریت پسند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.