بلاول کا یہ بیان تین میڈیا چلنز کی پابندی کے بعد آیا۔
انہوں نے کہا 'میں نے گزشتہ رات کو سنا کی تین میڈیا چینلز - چنل 24، اب تک اور کیپٹل ٹی وی پر بغیر کسی نوٹس اور کاروائی کے پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ صحافت کی آزادی پر ایک خطرناک حملہ ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'صحافت اور صحافیوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ صحافی اپنی نجی آزادی کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں، وہ اپنے خیالات اخبارات میں کھل کر پیش نہیں کر سکتے ہیں اور وہ ٹوئٹ بھی نہیں کر سکتے، اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کے ٹوئٹر اکاوئٹ بند کر دئے جاتے ہیں'۔
مریم نواز، پی این ایل-این رہنما نے اس واقع کو ناقابل برداشت اور شرمناک قرار دیا ہے۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکم پر پاکستان کی تین نیوز چنلز پر مریم نواز کے لائیو خطاب کو ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔