ETV Bharat / international

تین دہائیوں بعد امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مالدیپ

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 8:07 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو فی الحال اشیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔

Pompeo arrives in Maldives for Indo-Pacific talks
تین دہائیوں بعد امریکی وزیر خارجہ کا دورہ مالدیپ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انڈو پیسیفک مذاکرات کے لئے مالدیپ کا دورہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو فی الحال اشیا کے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔ بدھ کے روز مالدیپ پہنچے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ایک ٹویٹر پوسٹ میں پومپیو نے بتایا کہ 'وہ تقریبا تین دہائیوں کے دوران مالدیپ کا دورہ کرنے والے پہلے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور وہ امریکہ-مالدیپ کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے منتظر ہیں۔

Pompeo arrives in Maldives for Indo-Pacific talks
بہ شکریہ ٹوئڈر

انھوں نے کہا ہے کہ 'میں امریکہ - مالدیپ کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور آزاد، کھلی اور قواعد پر مبنی ہند بحر الکاہل خطے میں اپنے باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کرنے کا منتظر ہوں'۔

پومپیو نے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران منگل کے روز سری لنکا کا بھی دورہ کیا۔

گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا ہے کہ 'سکریٹری پومپیو اپنے قریبی دو طرفہ تعلقات کی توثیق کرنے اور علاقائی سمندری تحفظ سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک کے معاملات پر اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے خطہ کا سفر کریں گے'۔

امریکہ اور مالدیپ کے اعلی حکام ایک میٹنگ میں

بھارت، سری لنکا اور مالدیپ کے بعد پومپیو بات چیت کے لئے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔

وہ 25 سے 29 اکتوبر تک سکریٹری برائے دفاع مارک ٹی ایسپر کے ہمراہ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.