پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف دبئی میں انتقال کر گئیں۔ اس اطلاع کی خاندانی ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔
اطلاع کے مطابق زرین مشرف طویل علالت کے بعد چل بسی۔ وہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ میں مستقل قیام پذیر تھیں۔
- لکھنؤ میں پیدا ہوئی تھی:
واضح رہے کہ بیگم زرین مشرف سنہ 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں۔
مشرف خاندان کے مطابق بیگم زرین کی نماز جنازہ 16 جنوری کو عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
انہیں دبئی کے الکوز قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کی موت کے بعد پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور سابق صدر کو تعزیت بھیجا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنرل پرویز مشرف (ر) کی والدہ کے انتقال پر سی او ایس دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے'۔
اس میں کہا گیا کہ اللہ پاک مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے'۔