مودی کی دعوت پر تین اکتوبر کو حسینہ بھارت کی حکومت کے ساتھ کئی دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گی۔ انکا پانچ اکتوبر کو وزیراعظم سے ملنے کا پروگرام ہے اور اس دوران وہ تیستا آبی تقسیم سمیت کئی دیگر معاملوں کو اٹھاسکتی ہیں۔
ڈھاکہ سے موصول خبروں کے مطابق حسینہ کے اس دورے کے دوران تیستا آبی تقسیم کے علاوہ آٹھ دیگر ندیوں کی آبی تقسیم کے بارے میں بھی بات چیت ہوسکتی ہے ۔اس کے علاوہ دونوں فریق سیلاب اور ندیوں کے بندوبست جیسے موضوعات پر بات چیت کرسکتے ہیں۔