ETV Bharat / international

میانمار میں سوکی کی زیرقیادت این ایل ڈی کو کامیابی

جمعہ کے روز میانمار میں عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔ یہ دوسرا ایسا موقع ہے جب ملک کی وزیر اعظم آنگ سان سوکی کی زیرقیادت میانمار کی حکمران پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کو اس پارلیمانی الیکشن میں مسلسل دوسری بار کامیابی ملی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:16 PM IST

آنگ سان سوکی کی زیرقیادت میانمار کی حکمران پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے پارلیمانی الیکشن میں مسلسل دوسری بار اکثریتی جیت حاصل کرلی ہے۔

میانمار کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا۔ این ایل ڈی نے اس سے قبل پولنگ اسٹیشنوں پر موجود مبصرین کے اعداد و شمار کی بنیاد پر اپنی فتح کا دعوی کیا تھا، اور اب الیکشن کمیشن نے پارٹی کی فیصلہ کن فتح کا اعلان کیا ہے۔

این ایل ڈی نے دعوی کیا ہے کہ وہ 2015 کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں جیت رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق این ایل ڈی نے اب تک اعلان کردہ 412 نشستوں میں سے 346 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ میانمار کی فوج کی حمایت یافتہ حزب اختلاف کی پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں صرف 25 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شب ایک ٹویٹ میں محترمہ آنگ سان سوکی کو مبارکباد دی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سلامتی اور ہم آہنگی کے تعلقات کا حامی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ بحری سیکٹر میں تعاون میانمار کے ساتھ ہمارے متنوع اور بہتر تعلقات کا حصہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.