نیپال کمیونسٹ پارٹی کی سکریٹریٹ میٹنگ 10 دنوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ پارٹی کے ترجمان نارائن کاجی شریستھا نے یہ جانکاری دی۔
نارائن کاجی شریستھا نے کہا کہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اس میٹنگ میں پارٹی کے اندر جاری مشکلات سے متعلق تجویز کو رکھیں گے۔
نارائن کاجی نے کہا کہ پارٹی کی یہ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے اور آئندہ 28 نومبر کو دوبارہ میٹنگ کا انعقاد ہو گا۔
سیکریٹریٹ میٹنگ کی پہلی راونڈ میں نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے ایک دستاویز پیش کیا تھا، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سرگرمیوں کو ناقابل معافی قرار دیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔