ETV Bharat / international

Myanmar Fighter Jet Crash: میانمار میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک - میانمار میں جنگی طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

میانمار کا ایک فوجی طیارہ بدھ کے روز ملک کے شمال مغرب میں ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا Myanmar Fighter Jet Crashe، اس حادثے کے لیے مقامی میڈیا نے تکنیکی خرابی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Myanmar fighter jet crashes into lake, killing pilot
میانمار میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 8:49 PM IST

میانمار میں بدھ کے روز معمول کی تربیت کے دوران ایک فوجی جنگی طیارہ حادثہ کا شکار Myanmar Fighter Jet Crash ہوگیا جس میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔ فوج کے ترجمان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے بتایا کہ جنگی طیارہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10:43 بجے ساگانگ علاقے میں اوہان تاو گاؤں کے مشرق میں ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ والا جنگی طیارہ میانمار کی فضائیہ کے ٹاڈا یو ایئربیس سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

یہ حادثہ ساگانگ قصبے کے ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں میانمار کی فوج اور فوجی حکومت کی مخالفت آج بھی جاری ہے۔

ایک مقامی ریسکیو کارکن نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ملنے والے جسم کے اعضا کو ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ چینی ساختہ ماڈل تھا، جسے فضائیہ کی طرف سے پسند کردہ معیاری نیلے رنگ میں پینٹ کیا گیا تھا۔

ریسکیو کارکن، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں تھا، نے کہا کہ زمین پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ساگانگ ریجن - میانمار کے سات انتظامی علاقوں میں سے ایک اور اس کا دارالحکومت - حکمران فوج کے خلاف مسلح مزاحمت کا گڑھ ہے، جس نے گزشتہ سال فروری میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو معذول کرکے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

قبضے کی مخالفت شروع میں پرامن تھی، لیکن حکام کی جانب سے مہلک طاقت کے استعمال نے تنازعہ کو بڑھا دیا جسے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین نے خانہ جنگی سے تعبیر کیا ہے۔

فوج کی طرف سے مہلک فضائی حملوں نے ہزاروں لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال دیا ہے اور نامعلوم تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.