ETV Bharat / international

کورونا: دنیا بھر میں سوا لاکھ سے زائد افراد کی موت

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:33 AM IST

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82295 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3342 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

کورونا: دنیا بھر میں سوا لاکھ سے زائد افراد کی موت
کورونا: دنیا بھر میں سوا لاکھ سے زائد افراد کی موت

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد سوا لاکھ سے زائد یعنی 1 لاکھ 25 ہزار 691 ہو گئی ہے۔اور اب تک اس وبا سے متاثرین کی تعداد 19 لاکھ 75 ہزار 970 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک 4.73 لاکھ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 11439 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 377 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں اب تک 1306 افراد اس وبا سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ اموات یہیں ہوئی ہیں۔

دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے اور یہاں پر اب تک 608458 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 25992 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 47763 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اور شدید طور پر متاثر یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 21067 افراد کی موت ہوئی ہے اور 162488 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82295 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3342 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

وہیںا سپین اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 172541 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 18056 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس متاثرین اورا موات کے معاملہ میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 137875 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 15729 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 131359 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3294 افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں جہاں 93673 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں اور اب تک 12107 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 74877 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4683 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

وہیں بیلجیم میں 4157، ہالینڈ میں 2945، برازیل میں 1361، ترکی میں 1296، سوئٹزرلینڈ میں 1162، سویڈن میں 1033، کینیڈا میں 823، پرتگال میں 567، انڈونیشیا میں 459، میکسیکو میں 406، آسٹریا میں 384، آئر لینڈ میں 365، ایکواڈور میں 355، رومانیہ میں 351، فلپائن میں 335، الجیریا میں 313، ڈنمارک میں 299، اور پولینڈ میں 251 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی کوریا میں اس وبا سے 225 افراد ہلاک جبکہ 10591 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 473650 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور علاج کے بعد انہیں اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.